UAE Princess


          اماراتی شہزادی نے آن لائن انٹرویو میں متعصب بھارتیوں کوآئینہ دکھا دیا.

           
شہزادی ہِند القاسمی نے انٹرویو میں کہا کہ اگر کوئی شخص میرے مذہب، میرے رسول اور میری روایات کے خلاف بات کرے گا تو میں خاموش نہیں رہوں گی، نفرت پھیلانے والا شخص چاہے کتنا بڑا بزنس مین ہی کیوں نہ ہو، اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی
شارجہ (اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2020ء) متحدہ عرب میں مقیم چند بھارتی ہندوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں شرمناک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، تاہم اماراتی حکومت کی جانب سے ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں سزا سُنا کر ڈی پورٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ اماراتی شہزادی ہِند القاسمی نے امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری سوربھ اُپادھیائے کواسلام مخالف پوسٹ لگانے والے پر سخت جواب دیا تھا کہ ”تمہیں امارات سے باہر نکال دیا جائے گا“۔
ہند القاسمی نے یہ بھی کہا تھا کہ امارات میں مقیم بھارتی کوئی احسان نہیں کرتے، انہیں ان کے کام کا معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ ایک بار پھر شہزادی ہند القاسمی کی جانب سے اپنے ایک آن لائن انٹرویو میں اسلام مخالف پوسٹ اور ویڈیوز لگانے والے چند متعصب بھارتیوں کو خوب رگڑا دیا گیا ہے
ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شارجہ کی شہزادی کا کہنا تھا کہ میں تبلیغی جماعت یا بھارتی سیاست کے بارے میں کچھ نہیں جانتی مگر اس شخص (سوربھ اُپادھیائے )نے میرے مذہب پر حملہ کیا، میرے رسول کی شان میں گستاخی کی، میری روایات پر اُنگلی اُٹھائی تو میں خاموش نہ رہ سکی۔
  مجھے اس بھارتی شخص کی متعصبانہ تنقید سے بہت حیرت ہوئی،کیونکہ ہمارے ملک میں ہندوستانی بہت پُرانے عرصے سے مقیم ہیں۔ تاہم وہ ایسے نہیں ہیں جیسا اس شخص (سوربھ) نے ظاہر کیا ہے۔ اس شخص نے میرے دین کی تضحیک کی ہے جو قطعاً برداشت نہیں کی جاسکتی ، اس لیے میں نے جواب دینا ضروری ہے۔جو کچھ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف کہا گیا اس سے مجھے شدید تکلیف ہوئی۔
کسی بھی شخص کو دوسرے کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔میں مہاتما گاندھی کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں۔ ان کا پیغام بھی مذہبی رواداری اور برداشت کا ہے۔ یقینا امارات کی ترقی میں بھارتیوں کا بھی اہم کردار ہے۔ لیکن اس مطلب یہ نہیں کہ آپ اس ملک کو گالی دیں جس نے آپ کو روزگار دیا ہے۔ شہزادی ہند القاسمی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ میں  ہندوستانیوں کے ساتھ بڑی ہوئی ہوں،

Comments