خانہ کعبہ اور مدینہ کو جلد عبادت کیلئے کھولنے کا اعلان

                        خانہ کعبہ اور مدینہ کو جلد عبادت کیلئے کھولنے کا اعلان

    فیصلہ جلدی میں نہیں کرنا چاہتے ،خانہ کعبہ اور مدینہ کو جلد عبادات کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ امام کعبہ


( 29 اپریل 2020ء ) خانہ کعبہ اور مدینہ کو جلد عبادت کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمان شیخ السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کیلئے کھول دیا جائے گا۔ عوام کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے فیصلہ جلدی میں نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔
مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ کو عبادات کیلئے کھولنے کا اعلان مسلمانوں کیلئے کسی خو ش خبری سے کم نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب سے عالم اسلام کے لیے رنجیدہ کر دینے والی خبر آئی تھی جس کے مطابق مسلمانوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع دو سب سے مقدس مساجد میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی لگا ئی گئی تھی ۔
سعودی عرب میں دو مساجد کے امور کے ایوان صدر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مساجد جو دین اسلام کے سب سے پُر جوش/ مقدس مقامات  سمجھے جاتے ہیں  ان میں اعتکاف پر  پابندی ہو گی ۔
حکام کا کہنا تھ کہ  دونوں مساجد میں رمضان کی عبادات کا اہتمام ہوگا لیکن کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق احتیاطی اقدامات کے طور پر مقدس مساجد میں عبادت گزاروں کی موجودگی پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے لاک ڈاون سے پہلے، اور بعدکی خانہ کعبہ کی سیٹلائٹ تصاویر نے کروڑوں مسلمانوں کو رنجیدہ کر دیا تھا ، لاک ڈاون سے قبل لی گئی سیٹلائٹ تصویر میں مسجد الحرام میں طواف جاری ہے، جبکہ تازہ ترین تصویر میں حرم مکمل طور پر خالی ہے۔ جبکہ دوسری سیٹلائٹ تصویر ابھی لی گئی ہے جس میں خانہ کعبہ مکمل طور پر خالی دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے رنجیدگی کا اظہار کیا تھا اور امید ظاہر کی  تھی کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں

Comments