معروف بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے
53 سالہ عرفان خان کولون انفیکشن میں متبلا تھے،حالت تشویش ناک ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا.
( اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2020ء) معروف بالی ڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار عرفان خان کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال داخل کیا گیا ، مایہ ناز مسلمان اداکار کو کولون انفیکشن کی وجہ سے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویش ناک ہونے پر آئی سی یو منتقل کرنا پڑا۔تاہم آج وہ انتقال کر گئے ہیں۔یہ خبر ٹویٹر پر فلمساز شوجت کی جانب سے شئیر کی گئی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے دوست عرفا آپ بیماری کے خلاف بہت لڑے۔
مجھے ہمیشہ آپ پر فخر رہے گا۔ہم پھر ملیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز مسلمان اداکار عرفان خان کی طبیعت کولون انفیکشن کی وجہ سے بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ان کی حالت اس قدر تشویش ناک تھی کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرنا پڑا،جہاں پر ان کا علاج جاری تھا ۔
عرفان خان اسپتال کے آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی تھے۔مزید بتایا گیا کہ 53 سالہ عرفان خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور پھر ان حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔شوبز انڈسٹری کی جانب سے عرفان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عرفان خان کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا اور وہ سفری پابندیوں کے باعث والدہ کے جنازہ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔
عرفان خان کی اہلیہ اور بچے ان کیساتھ ہسپتال میں ہی موجود تھے، واضح رہے کہ عرفان خان کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں۔ عرفان خان 2018 میں کینسر میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے لندن میں 2 سال مقیم رہ کر بیماری کا علاج کرایا تھا۔ بعد ازاں وہ صحت یاب ہو کر ملک واپس آ گئے تھے۔ عرفان خان کا تعلق بھارت کے شہر جے پور سے ہے، حال ہی میں ان کی انتقال کر جانے والی والدہ کی تدفین بھی اسی شہر میں ہوئی۔ عرفان خان کے قریبی افراد کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکار والدہ کے انتقال کے باعث بھی ڈپریشن کا شکار ہوئے۔
Comments
Post a Comment