Skip to main content
وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام
کورونا پروزیراعظم گرین نگہبان پروگرام تیار، 6لاکھ افرادکوروزگارملے گا
2020بدھ 29 اپریل
کوروناکی وبائی صورتحال میں وفاقی حکومت نے روزگارکی فرہمی کا ایک اوربڑا منصوبہ ’’وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام‘‘ تیار کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پر 6لاکھ افرادکوروزگارفراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں’’وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام‘‘کی منظوری دیدی ،کوروناکی صورتحال میں ملازمتوں او،روزگارکی فراہمی فوری ممکن بنانے کیلئے گرین نگہبان پروگرام‘‘ کاافتتاح وزیزاعظم خودکرینگے ،منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیاجائیگا۔وزیراعظم نے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کومنصوبے کی ذمہ داری سونپ دی۔’’وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام‘‘ کے تحت دسمبرتک 2لاکھ نوکریاں فراہم کی جائینگی جبکہ آئندہ سال مزید4لاکھ افراد کو باعزت روزگارملے گا۔گرین نگہبان کے تحت ہرکوئی روزانہ 800روپے آمدن حاصل کرسکے گا۔گرین نگہبان 3طرح کی ذمہ داریاں انجام دینگے ۔گرین نگہبان درخت لگائینگے اورماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنائیں گے ،جنگلات،نرسریاں اورپارکس میں گرین نگہبان کی خدمات لی جائینگی۔گرین نگہبان پروگرام سے شہروں کی صفائی بھی ممکن ہوگی۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ڈیٹا طلب کر لیا ،انہوں نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ہر ایک سمندر پار پاکستانی کا ڈیٹا اکٹھا کر پیش کریں۔جس پر وزارت خارجہ نے سفارتخانوں، پریس اتاشیوں اور دیگر کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو انکے گھروں پر فوری طور پر راشن پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ انہیں مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ،سمندر پار پاکستانیوں کو میڈیکل سمیت ہر سہولت پہنچائی جائے ۔
-
-
Comments
Post a Comment