مولانا طارق جمیل کی معافی کے بعد خلیل الرحمن کا صحافیوں کے خلاف ردعمل سامنے آگیا..
میں ہوں کہ اگر ایسا ہو گیا تو پیچھے رہ کتنے جائیں گے؟ خیل الرحمان قمر کی نجی ٹی وی چینل میں گفتگو
معاملے پر معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر بھی سامنے آ گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے مولانا طارق جمیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کچھ صحافیوں کو لفافہ صحافی قرار دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں دعا میں دعا کرتا ہوں کہ لفافہ لینے والے تمام صحافی کتے کی موت مر جائیں، پھر میں سوچتا ہوں کہ اگر ایسا ہو گیا تو پیچھے رہ کتنے جائیں گے؟ بات کرتے ہوئے خیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ان معاملات پر ہمارے سیاستدان ایسے اینکرز کو کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ انہوں نے خود ان کو لفافے دے کر پالا ہے۔
کچھ دن قبل مولانا طارق جمیل نے میڈیا کے خلاف ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ " میڈیا بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے"۔
کچھ دن قبل مولانا طارق جمیل نے میڈیا کے خلاف ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ " میڈیا بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے"۔
ان کے اس بیان کے بعد میڈیا کے کچھ اینکرز کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے بعد ا ن کو ثبوت پیش کرنے کا کہا گیا۔ لیکن مولان طارق جمیل نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی جس کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لیا ہوا ہے۔
یہ بیان مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم ہاوس میں احساس پروگرام کی سب سے بڑی ٹیلی تھون میں دیا تھا جہاں وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل سمیت ملک بھر کے میڈیا کے اینکرز نےشرکت کی تھی۔ اس موقع پر اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مخیر حضرات نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کروڑوں روپے کے عطیات کا اعلان کیا۔نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اس عذاب سے چھٹکارے کی بھی خصوصی دعا کی۔
مولانا طارق جمیل نے دعا سے قبل خطاب بھی کیا،خطاب کے دوران ان کے دیئے گئے ایک بیان پر میڈیا کی جانب سے سخت ری ایکشن دیکھنے میں آیا جس کے بعد مولانا طارق جمیل نے میڈیا اینکرز سے معافی مانگ لی تھی۔
Comments
Post a Comment