خود کو ابلیس ظاہر کرنے والے سعودی نوجوان کا تازہ بیان سامنے آ گیا

ابو القاسم نے خود پر تنقید کرنے والے سعودی صارفین کو غلط قرار دے 



ریاض( تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2020ء ) سعودی عرب میں گزشتہ جنوری کے مہینے میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا، جب ایک سعودی نوجوان نے اپنی شکل کو شیطان کے رُوپ میں ڈھال کرویڈیو بنائی تھی،جس میں اس نے خود کو ابلیس بتایا تھا۔ ابلیس ہونے کے دعوے دار اس نوجوان نے اس ٹِک ٹاک ویڈیو میں مقدس زبان کے سے انداز میں جملے ادا کیے اور پھر نیچے کیپشن لکھا کہ ”ابلیس جاگ رہا ہے“ ۔

ٹک ٹاک پر اس مقامی نوجوان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے شدید طیش بھرا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے بھی مذہبی شعائر کا مذاق اُڑانے والے اس نوجوان کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم اب اس نوجوان نے جیل سے رہائی پانے کے بعد اپنا تازہ ویڈیوبیان جاری کیا ہے 
جس میں پچھتاوا کم اور اپنے شرمناک فعل کو جائز زیادہ ٹھہرایا گیا ہے۔

ابو قاسم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ربوبیت، الوہیت اور بادشاہت صرف رب کی ذات کے لیے مخصوص ہے۔

Comments

Post a Comment