ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا
وزیر اعظم نے بیرون ممالک پھنسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ زلفی بخاری
  اتوار 26 اپریل 2020  

اپریل 2020ء) بیرونِ ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی، پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے بیرون ممالک پھنسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کورونا کے باعث بیرون ممالک میں پھنسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت دینے اور انہیں پاکستان واپس لانے کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
زلفی بخاری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ اضافے کے بعد مزید اب ان ممالک میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا گیا ہے..
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تا کہ مستحق افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سفر کرنے کا موقع مل سکے۔ 



Comments